ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں مہاتما گاندھی کی زندگی پر ڈرامہ

کاروار میں مہاتما گاندھی کی زندگی پر ڈرامہ

Thu, 06 Apr 2017 10:52:31    S.O. News Service

کاروار، 6؍اپریل (ایس او نیوز) حکومت کرناٹکا کی طرف سے مہاتما گاندھی کی زندگی کے حالات، ان کے آدرش اور پیغام پر مشتمل ایک ڈرامہ "یگ پروُش"پیش کیا جارہا ہے۔ ضلع شمالی کینر ا میں دو مقامات پر اس کے شو ہونے والے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اس ڈرامے کا پہلا شو 6اپریل کو سرسی میں فاریسٹ سمودایا بھون میں دوپہر ۳ بجے سے شام ۶بجے تک ہوگا۔ جبکہ اس کا دوسرا شو 8اپریل کو کاروار کے رنگ مندر میں دوپہر ۳ بجے سے شام ۶ بجے تک منعقد ہوگا۔ضلع پنچایت سی ای او مسٹر چندرشیکھر نائک نے عوامی نمائندوں اور افسران سے اس شو کے موقع پر حاضر رہنے کی درخواست کی ہے۔


Share: